واشنگٹن —
اسرائیل اور فلسطینی اپنےطویل مدت کے اختلافات کو طے کرنے کی توقع کے ساتھ، پھر سے مذاکرات شروع کرنے کے قریب ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اِس بات کا اعلان جمعے کے روز اردن کے شہر عمان میں کیا، جس سے قبل، اُنھوں نے رملہ کا دورہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔
کیری کے الفاظ میں، ہم ایک سمجھوتا طے کرچکے ہیں جو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست، حتمی نوعیت کے مذاکرات کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک اہم قدم اور احسن پیش رفت ہے۔
کیری نے کہا کہ کچھ تفصیل طے ہونا ابھی باقی ہیں۔ لیکن، اگر تمام معاملات خیر و خوبی سے طے پاتے ہیں تو فلسطینی اور اسرائیلی عہدے دار اگلے ہفتے یا دو ہفتے کے اندر اندر ابتدائی بات چیت کے لیے واشنگٹن آئیں گے۔
’وائس آف امریکہ‘ کے محکمہٴ خارجہ کے نامہ نگار، اسکاٹ اسٹیئرنس کیری کے ساتھ عمان میں ہیں۔
اسٹیئرنس کے بقول، اُنھوں (کیری) نے تمام کارروائی کو انتہائی صیغہ راز میں رکھا، اور واضح کیا کہ کھل کر اور نجی گفتگو کرنا ہی اِن مذاکرات کو موقع دینے کا بہترین طریقہ ہے۔
چند کٹھن فیصلے کرنے پر، کیری نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر عباس کو بھی سراہا۔