رسائی کے لنکس

شام کے معاملے پر اسرائیل اور روس کی بات چیت

روس کے صدر پوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
روس کے صدر پوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت شام کے معاملے پر ایک بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد کرنے کوششوں کا حصہ ہے جو روس اور امریکہ نے تجویز کی تھی۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے کام کرسکتا ہے۔

یہ بات انھوں نے منگل کو روس کے شہر سوچی میں کہی جہاں صدر ولادیمر پوٹن سے ہونے والی ملاقات میں شام کی صورتحال مرکز نگاہ ہوگی۔

اسرائیل اور مغربی قوتیں روس کی طرف سے شام کو جدید طیارہ شکن اسلحہ کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہیں کیونکہ اس سے صدر بشار الاسد کی فوجوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ فضائی کارروائی میں پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف گزشتہ ہفتے یہ کہہ چکے ہیں ان کی حکومت پہلے سے موجود معاہدے کے تحت شام کو اسلحہ کی فروخت کا عمل مکمل کررہی ہے۔ لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں جدید ایس۔300 میزائل بیٹریز بھی شامل ہیں یا نہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت شام کے معاملے پر ایک بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد کرنے کوششوں کا حصہ ہے جو روس اور امریکہ نے تجویز کی تھی۔
XS
SM
MD
LG