رسائی کے لنکس

اسرائیلی و فلسطینی صدور ویٹی کن میں ملیں گے


گزشتہ ہفتے پوپ بینی ڈکٹ نے اسرائیلی و فلسطینی رہنماؤں کو ویٹی کن آنے کے دعوت دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔
گزشتہ ہفتے پوپ بینی ڈکٹ نے اسرائیلی و فلسطینی رہنماؤں کو ویٹی کن آنے کے دعوت دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

دونو ں رہنماؤں کو اس دورے کی دعوت رومن کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے دورۂ مشرقِ وسطیٰ کے دوران دی تھی۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اور ان کے اسرائیلی ہم منصب شمعون پیریز آئندہ ماہ ویٹی کن کا مشترکہ دورہ کریں گے جہاں وہ قیامِ امن کے لیے ہونےوالی ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

دونو ں رہنماؤں کو اس دورے کی دعوت رومن کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے دورۂ مشرقِ وسطیٰ کے دوران دی تھی۔

ویٹی کن کے ترجمان فادر فیڈریکو لومبارڈی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ دونوں صدور نے پوپ بینی ڈکٹ کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنما پوپ کے ہمراہ آٹھ جون کی سہ پہر ویٹی کن میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کےلیے دعائیں کی جائیں گی۔

گزشتہ ہفتے بیت اللحم کے دورے کے دوران پوپ بینی ڈکٹ نے اسرائیلی و فلسطینی رہنماؤں کو ویٹی کن آنے کے دعوت دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ بینی ڈکٹ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے اپنا گھرپیش کر رہے ہیں۔

بعد ازاں مشرقِ وسطیٰ کے تین روزہ دورے سے واپسی پر دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے کہا تھا کہ ان کی اس دعوت کا مطلب یہ ہرگز نہیں لیا جانا چاہیے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ امن عمل میں مخل ہورہے ہیں۔

پوپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکراتی عمل میں مداخلت ان کے عہدے کے شایانِ شان نہیں لیکن انہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی دعائیہ تقریب میں شرکت سے ایسا ماحول پیدا ہوگا جس سے مذاکراتی عمل کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

پوپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ دعائیہ تقریب میں ایک یہودی ربی اور ایک مسلمان عالم بھی شریک ہوں گے۔ تاہم ویٹی کن کے ترجمان نے جمعرات کو اپنے بیان میں تقریب کے دیگر شرکا کے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔

اسرائیلی اور فلسطینی صدور کے درمیان ویٹی کن میں ہونے والی مجوزہ ملاقات کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں قوموں کے درمیان امریکی کوششوں سے ہونے والے مذاکرات کی معطلی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG