رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے دو فلسطینی ہلاک


اسرائیلی سرحدی فورس کے اہلکار (فائل فوٹو)
اسرائیلی سرحدی فورس کے اہلکار (فائل فوٹو)

ستمبر کے وسط سے فلسطینیوں نے چاقوؤں کے وار، فائرنگ اور گاڑیوں سے حملے کر کے 19 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا جب کہ اسی عرصے میں 115 فلسطینی مارے گئے جن میں اسرائیل کے بقول 78 حملہ آور تھے۔

اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران ان دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جو ان کے بقول فورسز پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا ہے کہ فورسز رملہ کے قریب قلندیا پناہ گزین کیمپ میں مشتبہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے چھاپے مار رہی تھی کہ ان فلسطینیوں نے فوجیوں اور سرحدی پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔

کیمپ کے ایک فلسطینی کارکن رعد ہمدان نے مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ احمد اور 29 سالہ حکمت ہمدان کے طور پر کی ہے۔

اس واقعے میں تین فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔

ستمبر کے وسط سے فلسطینیوں نے چاقوؤں کے وار، فائرنگ اور گاڑیوں سے حملے کر کے 19 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا جب کہ اسی عرصے میں 115 فلسطینی مارے گئے جن میں اسرائیل کے بقول 78 حملہ آور تھے۔

محکمہ صحت کے فلسطینی ذرائع کے مطابق چھاپا مار کارروائیوں کے دوران ہونے والی ایک جھڑپ میں زخمی ہونے والے چار افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن عمل 2014ء کے اوائل سے تعطل کا شکار ہے جس کے باعث بہت سے فلسطینی اضطراب کا شکار ہیں جب کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری نے اس اضطراب میں مزید اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی طرف سے آبادی کاری کے منصوبے پر تنقید کے باوجود نہ صرف تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے بلکہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG