رسائی کے لنکس

اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد لاپتا


اٹلی کے ایک پہاڑی علاقے میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ایک چھوٹے ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے لگ بھگ 30 افراد لاپتا ہیں اور ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اٹلی کے میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب جب ہوٹل تودے کی زد میں آیا تو اُس وقت ایک اندازے کے مطابق وہاں 30 افراد موجود تھے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق ابرتزو کے علاقے میں واقعہ ہوٹل ’’بہت سی ہلاکتیں ہوئیں‘‘۔

برفانی تودہ گرنے سے ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا گیا۔

اٹلی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برفباری ہوئی اور بدھ کو ابرتزو سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید برفباری کے سبب امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اٹلی میں آنے والے زلزلے سے لگ بھگ تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ملک کے مختلف شہروں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG