رسائی کے لنکس

ٹیلی ویژن، ریڈیو، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار جمشید انصاری کی چَھٹی برسی

ٹیلی ویژن، ریڈیو، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار جمشید انصاری کی چَھٹی برسی
ٹیلی ویژن، ریڈیو، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار جمشید انصاری کی چَھٹی برسی

جمشید انصاری جیسے اداکار روز روز جنم نہیں لیتے۔31دسمبر کو متحدہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے اور چھ برس کی عمر میں والدین کے ساتھ کراچی چلے آئے۔

اُنھوں نے تقریباً 200ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ٹیلی ویژن، ریڈیو، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار جمشید انصاری کی چَھٹی برسی
ٹیلی ویژن، ریڈیو، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار جمشید انصاری کی چَھٹی برسی

اُن کا فنی کیریئر 40برسوں پر محیط ہے، مشہور ڈراموں میں’ انکل عُرفی‘، ’گھوڑا گھاس کھاتا ہے‘، ’تنہائیاں’، ’اَن کہی‘،’ جھروکے‘، ’دوسری عورت‘، ’زیر زبر پیش‘، ’منزلیں‘، ’بے وفائی‘ اور’ ہمارے گھر میں اور اُس کے گھر کے اندر‘ شامل ہیں۔

اُنھوں نے ریڈیو پر طویل ترین عرصے تک چلنے والے پروگرام ’حامد میاں کے ہاں‘ میں صفدر کا یادگار کردار ادا کیا۔ اُن کے کئی ڈائلاگز زبان ردِ عام ہوئے۔ ’چکو ہے میرے پاس‘، ’قطعی نہیں‘، ’افشاں تم سمجھ نہیں رہی ہو‘ اور ’زور کس پر ہوا‘۔

مشہور اسٹیج ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘ میں بھی جمشید نے جاندار کردار ادا کیا۔

جمشید انصاری 1974ء میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ اُن کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

اُن کی کامیابی کے اِس سفر کو اُس وقت دھچکا لگا جب 2005ء میں یہ پتا چلا کہ اُنھیں برین ٹیومر ہے۔ تشخیص کے بعد اِس مرض نے اِس تیزی سے اپنے پنجے جکڑے کہ جمشید انصاری کی بصارت جاتی رہی اور آخر 24اگست 2005ء کو اِس اداکار نے ہمیشہ کے لیے اِس دنیا سے منہ موڑ لیا۔

اتفاق دیکھئے کہ جب 24اگست کو اِس دنیا سے رخصت ہوئے تب بھی بدھ ہی کا دِن تھا اور آج بھی اُن کی چَھٹی برسی کے موقع پر بھی بدھ ہی کا دن ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG