رسائی کے لنکس

جاپان: نقص کے باعث 34 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ ائیر بیگ جاپان میں گاڑیوں کے پارٹس بنانے والے ’ٹکاٹا‘ کارپوریشن نے بنائے جو پھٹ سکتے ہیں اور آتشزدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

جاپان کی چار بڑی ’آٹو موبیل‘ کمپنیوں نے گاڑیوں میں نصب حفاظتی ائیر بیگ میں ممکنہ نقائص کے باعث دنیا بھر سے 34 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

ٹیوٹا، نسان، ہنڈا اور مزدا کمپنوں نے جمعرات کو الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ گاڑیوں میں نصب ائیر بیگ میں سامنے آنے والے مسائل کے باعث گاڑی واپس منگوائی جا رہی ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ ائیر بیگ جاپان میں گاڑیوں کے پارٹس بنانے والے ’ٹکاٹا‘ کارپوریشن نے بنائے جو پھٹ سکتے ہیں اور آتشزدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہنڈا گیارہ لاکھ گاڑیاں، جب کہ ٹیوٹا سترہ لاکھ، نسان چار لاکھ اسی ہزار اور مزدا کمپنی پنتالیس ہزار گاڑیاں اسی نقص کے باعث واپس منگوا رہی ہے۔

نسان کمپنی کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کے ائیر بیگ میں نقص سامنے آیا وہ 2000 سے 2004 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG