رسائی کے لنکس

جاپان: امدادی کارروائیوں میں معاونت پر امریکی اہلکاروں کا شکریہ


جاپان: امدادی کارروائیوں میں معاونت پر امریکی اہلکاروں کا شکریہ
جاپان: امدادی کارروائیوں میں معاونت پر امریکی اہلکاروں کا شکریہ

جاپان کے وزیر دفاع نے امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز کا دورہ کیا اور ملک میں گذشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں میں امریکی اہلکاروں کے تعاون کو سراہا۔

توشیمی کِٹازوا (Toshimi Kitazawa) جاپان میں تعینات امریکی سفیر جان راس کے ہمراہ پیر کو طیار ہ بردار جہاز ’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘ پر گئے۔ کٹازوا نے جاپانی وزیراعظم ناؤتو کان کی طرف سے ایک بیان بھی پڑھا جس میں اُنھوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم ناؤتو کان نے اپنے بیان میں امریکہ کو جاپان کا حقیقی دوست قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں جمہوریت اور انسانی احترام کی قدریں مشترک ہیں۔

’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘ امریکہ کے 19 طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے، جو آج کل جاپان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ امریکی پیسفیک کمانڈ نے کہا ہے کہ 28 مارچ تک ساتویں بحری بیڑے سے متاثرین تک 240 ٹن سے زائد وزنی امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

ان امدادی کارروائیوں میں متاثرین تک پانچ لاکھ گیلن سے زائد پینے کا پانی پہنچانے کے علاوہ امریکی فوجیوں نے جاپان کے نقصان رسیدہ فوکوشیما جوہری توانائی کے پلانٹ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوششوں میں بھی حصہ لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG