رسائی کے لنکس

جاپانی پیراک مسلسل 52 گھنٹے تیراکی کےبعد تائیوان پہنچ گئے


جاپانی پیراک مسلسل 52 گھنٹے تیراکی کےبعد تائیوان پہنچ گئے
جاپانی پیراک مسلسل 52 گھنٹے تیراکی کےبعد تائیوان پہنچ گئے

رواں برس مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کی سرگرمیوں میں تائیوان کے تعاون پر تشکر کے اظہار کی غرض سے چھ جاپانی پیراک 52 گھنٹے کی تیراکی کرکے جاپان سے تائیوان پہنچے ہیں۔

پیراکوں نے ہفتہ کی صبح جاپان کے جنوبی جزیرے یوناگونی سے 150 کلومیٹر طویل سفر کا آغاز کیا تھا اور 30، 30 منٹ کے "ریلیز" پر مشتمل مسلسل پیراکی کے بعد وہ پیر کو تائیوان کے مشرقی ساحل پر پہنچے۔

52 گھنٹوں پر محیط اس سفر کے دوران پیراکوں کی ٹیم کو ہوا کے تیز تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ کرنا پڑا۔

تائیوان آمد کےبعد ٹیم کے سربراہ کازویا سوزوکی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی اس کاوش کا مقصد زلزلے اور سونامی کے بعد بحالی کی سرگرمیوں میں تائیوان کے لوگوں اور حکومت کے تعاون اور اعانت پر اظہارِ تشکر کرنا ہے۔

زلزلے اور سونامی سے جاپان کے 20 ہزار سے زائد باشندے ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔ قدرتی آفات کےبعد تائیوان نے امدادی ٹیمیں جاپان روانہ کی تھیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کےلیے 260 ملین ڈالرز کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG