رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز، بھارت کے سنیما گھروں میں جشن کا سماں


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' جمعرات کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے اور بھارت میں فلم کا پہلا شو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد صبح پانچ بجے سے ہی سنیما کے باہر نظر آئے۔

'جوان' کا پہلا شو جمعرات کی صبح چھ بجے کا تھا اور اس موقع پر کئی سنیما گھروں کے باہر مداحوں نے رقص کر کے شاہ رخ خان کی نئی فلم کی ریلیز پر جشن منایا۔

اس سے قبل بدھ کو ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اور ہریتک روشن سمیت متعدد فن کاروں نے شرکت کی۔

بھارتی اخبار 'ہندوستان ٹائمز' کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' اوپننگ ڈے پر 100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لے گی۔

رواں برس شاہ رخ کی دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے۔ قبل ازیں ان کی رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی فلم 'پٹھان' نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔

بھارتی نیوز ایجنسی 'اے این آئی' کے مطابق سینئر تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ 'جوان' کی دنیا بھر سے لگ بھگ 51.17 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹکٹس بکنگ ہوئی ہے۔

'جوان' کی ہدایات آٹلی کمار نے دی ہیں جب کہ اس میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، ردھی ڈوگرا اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تجزیہ کار فریدون شہریار کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر لوگوں کی تعداد دیکھ کر سمجھ آرہا ہے کہ فلم بلاک بسٹر ہے۔

تجزیہ کار سُمت کڈیل نے فلم کو بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جوان' میں بھرپور انٹرٹینمنٹ اور ساتھ ہی طاقت ور پیغام بھی ہے۔

ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جوان' نے پورے بھارت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم کی ریلیز کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔

وکاس چوہدری کا کہنا ہے کہ فلم کا فرسٹ ہاف اچھا تھا لیکن انٹرول بالی وڈ کا اب تک کا بہترین انٹرول تھا۔

تجزیہ کار وشواجیت پاٹل کا کہنا ہے کہ جذبات سے بھری اس فلم میں ایکشن، انٹرٹینمنٹ اور بہترین ڈائیلاگز تھے۔

فورم

XS
SM
MD
LG