پچھلے ہفتے فلم جوکر کے لیے گولڈن گلوب کا ایوارڈ جیتنے والے فنکار جیکون فینکس جنہیں جمعہ کو ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا، انہیں آج یعنی اتوار کو رہا کردیا گیا۔
فینکس امریکی شہر واشنگٹن کے کیپیٹل ہل پرموسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے جس کے دوران انہوں نے مظٓاہرین سے خطاب بھی کیا۔
شہری انتظامیہ کا کہنا ہے انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے جنگ میں لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، ٹریفک بلاک کرنے اور شاہراہوں پر رکاوتین کھڑی کرنے سمیت بہت سے حکومت مخالف اقدامات پر اکسایاتھا۔
پولیس نے احتجاج میں شریک 147 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں جیکون فنیکس بھی شامل تھے۔
مظاہروں کا اہتمام بالی ووڈ ایکٹریس جین فونڈا نے کیا تھا۔ فینکس اور جین فونڈا سمیت متعدد فنکاروں نے بھی اس احتجاجی ریلی میں حصہ لیا تھا۔
جین فونڈا کی جانب سے احتجاجی ریلی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ ان کی تیاریاں کارکرثابت ہوئیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر جوش و جذبے کے ساتھ ریلی میں حصہ لیا۔
ریلی میں اعلان کیا گیا کہ ہر جمعہ کو اسی طرح کے مظاہرے ہوا کریں گے۔ ان کا مقصد حکومت کو اس کی ذمے داریاں پوری کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات اٹھانے پر مجبور کرنا تھا۔ اس مسئلے سے نمٹنے میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔ اب ہم مزید انتظار کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔