پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی اور داماد کو قید اور جرمانے کی سزاء کے بعد انکے اور انکی پارٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے تجزیہ کار اور مبصرین مختلف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں میزبان قمر عباس جعفری نے دو تجزیہ کاروں پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب اور سلمان عابد سے گفتگو کی۔ دونوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لئے فیصلے کی گھڑی ہے۔ اگر وہ پاکستان آکر مقدمے، گرفتاری اور جیل کا سامنا کرتے ہیں تو انکے بیانئے کو تقویت حاصل ہوگی۔
لیکن، تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ’’اگر وہ خود لندن میں بیٹھے رہیں اور خیال کریں کہ لوگ انکی حمایت میں نکلیں تو یہ ممکن نہیں ہے‘‘۔
احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں یعنی مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے لئے فائدہ اٹھانے کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا: