واشنگٹن —
پاکستان میں ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور اپنی 20 رکنی کابینہ کا اعلان بھی کر دیا۔
نئی حکومت کو، جو کہ ایک مخلوط حکومت ہے، جسمیں دوسری کئی اور سیاسی جماعتیوں بھی شامل ہیں، آنے والے دنوں میں کن چیلنجوں کا سامنا ہوگا اس بارے میں ہمارے ساتھی قمر عباس جعفری نے پروگرام جہاں رنگ میں ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور ’پلڈاٹ‘ کے سربراہ احمد بلال محبوب اور پاکستان کی Exchange Association کے صدر ملک بوستان سے گفتگو کی۔
احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نئی حکومت سے وابستہ توقعات، حکومت میں شامل دوسری جماعتوں کے مطالبات، سینٹ میں حکمران پارٹی کی اقلیت وغیرہ سے قطع نظر، اقتصادی مسائل بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ (آڈیو رپورٹ سنئیے):