رسائی کے لنکس

مسائل سے دوچار پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں: پاکستانی سفیر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے سفارتخانے نے ان لوگوں کے لئے ایک ٹیلیفون لائن مختص کی ہے اور ان سے رابطے میں ہے

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے مبینہ طور پر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی دشوار حالات کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں اور حکومت پاکستان سے مدد کی درخواستیں کرتے آئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستان مشن اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے سفارتخانے نے ان لوگوں کے لئے ایک ٹیلیفون لائن مختص کی ہے اور ان سے رابطے میں ہے۔

سفیر منظور الحق نے بتایا کہ ان لوگوں کو خوراک اور دوسری اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفیر نے بتایا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ سعودی حکام سے رابطے کئے ہیں جو ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

ان کارکنوں کے مستقبل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر منظور الحق کا کہنا تھا کہ کچھ کارکن اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کمپنیوں کے لئے یہ لوگ کام کر رہے ہیں وہ بڑی کمپناں ہیں اور دیوالیہ نہیں۔ اس لئے، امید ہے کہ یہ کارکن اپنا کام جاری رکھ سکیں گے اور ان کو سعودی عرب چھوڑ کر جانا نہیں پڑے گا۔

انٹرویو کی تفصیل سننے کے لیے، آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

جہاں رنگ: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کے ساتھ انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:07 0:00

XS
SM
MD
LG