رسائی کے لنکس

امریکہ کا 234واں یومِ آزادی ، روایتی جوش و خروش


نیو یارک: فائر ورکس کی تیاری
نیو یارک: فائر ورکس کی تیاری

امریکہ کے عوام ملک کا 234واں یوم ِآزادی منا رہے ہیں، اور اِس موقع پرباربی کیو پارٹیز، آتش بازی اور دیگرتقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔

4 جولائی 1716ء کو13 امریکی کالونیوں کی جانب سے برطانیہ سے باضابطہ طور پر آزادی کا اعلان کیا گیا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں، متوقع طور پر ہزاروں افراد نیشنل مال کے گرد جمع ہوں گےاور اِس مقام پر آتش بازی کا عظیم الشان مظاہرہ اور امریکی پرچم کو لہرانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دیگر شہروں میں بھی اِسی طرح کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدر اوباما نے یوم ِآزادی کے بارے میں ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ قوم کے بانیو ں کی یکجہتی اور بلند حوصلے نے بظاہر ناممکن کو ممکن کر دکھاتے ہوئے ملک کی مضبوط بنیاد رکھی۔

صدر نے ملکی فوج میں خدمات انجام دینے والے مردوخواتین کو بھی خراج ِتحسین پیش کیا جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے لیے دنیا بھر میں موجود ہیں یا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG