رسائی کے لنکس

جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


جسٹس ثاقب نثار فروری 2010ء میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے جس سے قبل وہ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی سینیئر جج ثاقب نثار نے ہفتہ کو ملک کے پچسویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

وہ جسٹس انور ظہیر جمالی کی جگہ اس منصب پر فائز ہو رہے ہیں جو اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر جمعہ کو سبکدوش ہو گئے تھے۔

ہفتہ کو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس ثاقب نثار سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور سینیئر ججز شریک تھے۔

جسٹس ثاقب نثار فروری 2010ء میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے جس سے قبل وہ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

18 جنوری 1954ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے جسٹس ثاقب نثار نے اپنی تعلیم اسی شہر کی درسگاہوں سے مکمل کی اور 1979۔ 1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

اپنی پیشہ وارانہ وکالت کا آغاز بھی لاہور سے ہی کیا اور 1998ء میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز مقرر ہوئے۔

XS
SM
MD
LG