افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو وزارت داخلہ کی عمارت میں ہونے والی فائرنگ سے دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی ایک ترجمان لیفٹیننٹ لورن ریگر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کابل میں ہونے والے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’یہ واقعہ ایساف کے علم میں ہے اور جائے وقوع پر موجود حکام مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
دریں اثناء افغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو چھ افغان فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ سڑک میں نصب ایک بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس میں دھماکا ہوگیا۔
یہ واقعہ مغربی صوبے بدغیس کے موقور ضلع میں پیش آیا۔