رسائی کے لنکس

سانحہ قندھار: ملزم امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم جاری


سارجنٹ رابرٹ بیلز
سارجنٹ رابرٹ بیلز

اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز پر11 مارچ کو پیش آنے والے سانحے سے متعلق قتل کے 17 اور اقدامِ قتل کے چھ الزامات عائد کیے گئے ہیں

استغاثہ نے افغان صوبے قندھار کے دو دیہات میں عام شہریوں کے قتل کے ملزم امریکی فوجی پر عائد الزامات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز پر11 مارچ کو پیش آنے والے سانحے سے متعلق قتل کے 17 اور اقدامِ قتل کے چھ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سارجنٹ بیلز کو وسط مغربی امریکی ریاست کینساس میں واقع 'فورٹ لیون ورتھ' کے فوجی قید خانے میں رکھا گیا ہے۔

سارجنٹ پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طورپر جنوبی افغانستان میں رات کی تاریکی کی فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چوکی سے نکلا اور گولیاں برساکر نو بچوں سمیت عام افغان شہریوں کو ہلاک کردیا۔

قتل عام میں ہلاک کیے جانے والے افراد کے رشتے داروں کا کہناہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بیلز پر افغانستان میں مقدمہ چلایا جائے۔

الزامات ثابت ہوجانے کی صورت میں سارجنٹ بیلز کو موت کی سزا ہوسکتی ہے۔گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران کسی امریکی فوجی کو سزائے موت نہیں ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG