رسائی کے لنکس

کنگنا راناوت بابری مسجد تنازع پر فلم بنائیں گی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ ادارہ کنگنا راناوت نے فلم کوئن آف جھانسی کی ہدایت کاری کے بعد فلم سازی کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بطور فلم ساز وہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی "منی کارنیکا فلمز" کے نام سے شروع کر رہی ہیں۔

بطور پروڈیوسر انہوں نے اپنی پہلی فلم کے لیے جو موضوع چنا ہے وہ بابری مسجد تنازع ہے۔

بھارتی اخبار "ممبئی مرر" اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا نام 'اپاراجیتھا ایودھیا' ہو گا۔ نئی فلم کے حوالے سے وہ ان دنوں بہت سرگرم ہیں اور مختلف اسٹوڈیوز کے چکر لگا رہی ہیں۔

کنگنا ساتھی فنکار سنجے دت کے ہمراہ
کنگنا ساتھی فنکار سنجے دت کے ہمراہ

بھارت میں اس موضوع کو بہت حساس خیال کیا جاتا ہے۔ اس موضوع پربھارتی میڈیا پر متعدد بار دستاویزی فلمیں دکھائی جا چکی ہیں۔

کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ 80 کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچوں کے زہن میں ایودھیا کا نام منفی انداز میں ہی سامنے آتا رہا ہے۔ اس معاملے نے بھارتی سیاست کا چہرہ بدل دیا ہے اور حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کا سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔ اس پر فلم بنانا یقیناً نیا تجربہ ہو گا۔

فلم "اپاراجیتھا ایودھیا" کے اسکرپٹ رائٹر ویجندر پرشاد ہیں جو اس سے پہلے بننے والی فلم "باہو بلی" بھی لکھ چکے ہیں۔

کنگنا کے مطابق فلم بے یقینی سے یقین تک کا سفر طے کرنے والے مرکزی کرداروں کی کہانی ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ یہی میری پہلی فلم کے لیے مناسب موضوع ہوگا۔

خیال رہے کہ نو نومبر کو بھارت کی سپریم کورٹ نے سالہا سال سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے ایودھیا کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جس کے تحت متنازع زمین ہندوؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے مسجد کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کو پانچ ایکٹر متبادل زمین دینے کا بھی حکم دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG