رسائی کے لنکس

کنیکا کپور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی


’چٹیاں کلائیاں‘ کی گائیک نے اپنے دورے کا آغاز واشنگٹن اور اس سے ملحقہ ریاست ورجنیا سے کیا، جہاں انھوں نے اپنا پہلا کامیاب کنسرٹ کیا

چٹیاں کلائیاں اور جگنی جیسے مشہور گانوں سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی والی بھارتی گلوکارہ، کنیکا کپور اس سال نومبر میں پاکستان میں منعقدہ ایک محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

کنیکا کپور ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، اور وہ یہاں معروف بھارتی گلوکار سکندر سنگھ کے ساتھ مل کر کم ازکم 9 ریاستوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی ہیں۔

انھوں نے اپنے دورے کا آغاز واشنگٹن اور اس سے ملحقہ ریاست ورجنیا سے کیا جہاں انھوں نے اپنا پہلا کامیاب کنسرٹ کیا۔

بڑی تعداد میں بھارتی شائقین کے علاوہ پاکستانی اور امریکہ میں مقیم جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے باشندوں کی نئی نسل ان کے کنسرٹ سے محضوظ ہوئی۔

کنیکا کپور نے دورے کے آغاز پر واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ان کے آنے والے چند نئے گانے دھوم مچانے کے لئے کافی ہوں گے۔

کنیکا کپور نے ایک سوال پر بتایا کہ پاکستانی فنکارہ ریشماں اور نورجہاں ان کی پسندیدہ فنکارائیں رہی ہیں، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی طرح گائیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اس سال نومبر میں لاہور میں ایک کنسرٹ کر رہی ہیں اور چاہیں گی کہ پاکستانی نوجوان ان کے گانے سنیں۔

کنیکا کا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ میوزک کی بنیاد پاکستانی صوفی ازم پر ہے جس کی جھلک ان کے ہر گانے میں نظرآتی ہے۔ وہ ان دنوں چند پاکستانی ڈائریکٹر اور کمپوزر کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں اور ان کا آنے والا مزحیہ گانا ’ٹیڈی بیئر‘ ہوگا، جو انھوں نے کیپل شرما کی فلم کے لئے گایا ہے۔

انھوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے گانے سنتے رہیں، جن کے لئے بہت سی نئی چیزیں وہ جلد لانے والی ہیں۔

کنیکا کپور کی پریس کانفرنس کی تفیصلات دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک کلک کیجئے

پریس کانفرنس: کانیکا کپور
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:51 0:00

XS
SM
MD
LG