رسائی کے لنکس

کراچی میں کالعدم تنظیموں کےمشتبہ ارکان گرفتار


کراچی میں کالعدم تنظیموں کےمشتبہ ارکان گرفتار
کراچی میں کالعدم تنظیموں کےمشتبہ ارکان گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پولیس نے ہدف بنا کر قتل کرنے اور تشدد کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکیا ہے۔

پولیس حکام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ شہر کے مختلف حصوں سے حراست میں لیے گئے ان افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ قتل کے علاوہ کئی دوسرے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے چار مشتبہ افراد کی گرفتاری پر حکام نے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

پولیس ان گرفتاروں کو کراچی میں امن و امان کے قیام کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

گذشتہ سال شہر میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد دو اہم سیاسی جماعتوں، متحدہ قومی موؤمنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی، کے عہدیداروں کی طرف سے ایک دوسرے پر کارکنان کو نشانہ بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

XS
SM
MD
LG