رسائی کے لنکس

انور مقصود کا نیا تھیٹر پلے’ ہوا کچھ یوں‘ 6 شہروں میں پیش ہو گا


AnwarMaqsood
AnwarMaqsood

کراچی آرٹس کونسل میں منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انورمقصود کا کہنا تھا کہ’’ نوجوان تھیڑمیں دلچسپی لے رہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے۔ انہی کی ٹیم کے ساتھ’ ہوا کچھ یوں کے نام‘سے ایک نیا تھیڑ ڈرامہ شروع کر رہا ہوں۔

پاکستانی تھیڑ ڈراموں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ انورمقصودکے مشہور زمانہ ڈرامے ’آنگن ٹیڑھا ‘ کو پہلی باراسٹیج پر پیش کرنے والی ٹیم اب ایک اور اسٹیج پلے پیش کرنے جا رہی ہے جس کا نام ہے ’ہوا کچھ یوں‘۔

خاص بات یہ ہے کہ’ ہوا کچھ یوں‘سات ماہ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں پیش کیا جاتا رہے گا۔

کراچی آرٹس کونسل میں منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انورمقصود کا کہنا تھا کہ’’ نوجوان تھیڑمیں دلچسپی لے رہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے۔ انہی کی ٹیم کے ساتھ’ ہوا کچھ یوں کے نام‘سے ایک نیا تھیڑ ڈرامہ شروع کر رہا ہوں۔۔۔لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اگر ڈرامے کا نام مجھے کیوں نکالا ہوتا تو یہ زیادہ مقبول ہوتا۔‘‘

ان کے مخصوص انداز میں موجودہ سیاسی حالات پریہ طنزیہ فقرا سن کر سب ہنس دیئے۔یہاں تک کہ ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ’ہوا کچھ یوں ‘ کے مصنف و اداکار ساجد حسن اور ڈائریکٹرداورمحمود بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

داور محمود کا کہنا تھا’ ہوا کچھ یوں‘میرے پچھلے ڈراموں سے مختلف ہے ۔یہ پہلی بار ہے کہ میں نے کسی لو اسٹوری کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ ڈرامے کو اسٹیج کرنے کا سلسلہ 22نومبر سے پشاور سے شروع ہوگا اور فیصل آباد،ملتان،لاہور،اسلام آباداورکراچی میں پیش کیا جائے گا۔ اس شیڈول کے لحاظ سے کراچی میں’ ہوا کچھ یوں‘اپریل میں اسٹیج ہوگا۔

ساجد حسن نے داور محمود کا فقرہ اچکتے ہوئے کہا کہ’ہوا کچھ یوں‘‘ صرف رومینٹک ہی نہیں بلکہ اس میں بہت سے مسائل کوبھی اجاگرکیا گیا ہے۔‘‘

ایک سوال پر ساجد حسن نے بتایا کہ وہ بطور اداکار ڈرامے کا حصہ نہیں ۔

ہوا کچھ یوں ‘تقسیم سے پہلے اور بعد کی کہانی ہے جس کی شروعات 1917سے ہوتی ہے اور 80سال کے عرصے پر پھیلنے کے بعد 2003میں ختم ہوتی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں35آرٹسٹس شامل ہیں ۔ ان میں فریحہ رضا، سعد فرخ خان، طحٰہ ہمایوں اور حسن رضا سر فہرست ہیں۔

داورمحمود اس سے قبل انورمقصو د کے لکھے سپر ہٹ ڈرامے ’’آنگن ٹیڑھا‘‘،’’پونے14اگست ‘‘اور’’سیاچن‘‘ بھی کامیابی سے اسٹیج پر پیش کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG