رسائی کے لنکس

کراچی: سائیکل بم دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمے داری قبول کرلی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوکراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب خلائی تحقیقاتی ادارے ’سپارکو‘ کی بس کے قریب سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18افراد زخمی ہوگئے جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان نے قبول کرلی ہے۔

دھماکا بدھ کی شام اس وقت ہوا جب بس حب ریور روڈ سے سپارکو کے ملازمین کو لے کربس ٹرمینل سے گزررہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے سبب بس تباہ ہوگئی اور بس میں سوارایک شخص ہلاک جبکہ18افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی دھماکہ
کراچی دھماکہ


واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان نے قبول کرلی ہے ۔ تنظیم کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب سپارکو کی بس کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

تاہم ایس ایس پی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے ایک تباہ شدہ سائیکل ملی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں چھپایا گیا تھا۔ ادھر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکا سائیکل بم کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوکراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی میں سرکاری اداروں کی بسوں کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان کی بحریہ کے دو الگ الگ بسوں کونشانہ بنایا جاچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG