رسائی کے لنکس

کراچی فیشن شو، نئے عروسی ملبوسات کی بہار آگئی


تین روز کے دوران مختلف فیشن ڈیزائنرز نے اپنے اپنے کلیکشن مختلف ناموں سے پیش کئے۔ اس دوران مختلف فنکار و ںامور ماڈلز نے پرفارمنس بھی دی اور ریمپ پر کیٹ واک بھی کی

پاکستان میں فیشن اب باقاعدہ ایک ’انڈسٹری‘ بنتا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے نئے ڈیزائن، ڈیزائنرز، کلیکشن، برانڈز، برانڈ ایمبیسڈرز جیسی اصطلاحات پاکستان میں بھی عام ہوگئی ہیں۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سلطانہ صدیقی کے بقول ’’میں نے ایسے ہی پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں کی فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہو۔‘‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تین روزہ فیشن شو کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ شو میں ایک سے بڑھ کر ایک اور نئے سے نئے ڈیزائن والے عروسی ملبوسات پیش کئے گئے۔

​تین روز کے دوران مختلف فیشن ڈیزائنرز نے اپنے اپنے کلیکشن مختلف ناموں سے پیش کئے۔

اس دوران مختلف فنکار و ںامور ماڈلز نے پرفارمنس بھی دی اور ریمپ پر کیٹ واک بھی کی۔ ان میں اداکارہ سارہ خان اور آغا علی، عائزہ خان، دانش تیمور، زاہد احمد، نور خان، ثنا فاخر، سمیع خان، خالد، خالد انعم اور نور بخاری، فہد خان، جیا علی، صنم چوہدری، عمائمہ ملک شامل تھے۔

بقول سلطانہ صدیقی ’’فیشن شو کے ذریعے ہم نے اپنے منجھے ہوئے ڈیزائنرز کیساتھ ساتھ نواردان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں سے وہ اپنے ملبوسات کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔ ایسا سنہری موقع انہیں پہلے کبھی میسر نہیں آیا۔‘‘

XS
SM
MD
LG