کراچی —
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں جمعے کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کی سب نجی ٹی وی چینل ' جیو نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نےبتایا کہ کراچی میں جمعے کو دہشت گردی کا خدشہ ہے اور نماز جمعہ کے دوران دہشت گردی کی اطلاعات کے پیش نظر تین گھنٹے کے لیے موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر صدر اور وزیرِ اعظم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے اور موبائل سروس کی معطلی کا فیصلہ سندھ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جمعے کو شہر بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔