پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پیر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان نیوی کا ایک افسر ہلاک ہو گیا۔
یہ واقعہ شاہراہ فیصل پر کارساز کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے نیوی کے افسر پر فائرنگ کی۔ زخمی افسر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہو سکے۔
بظاہر یہ ڈکیتی کی نا کام کوشش پر فائرنگ کی گئی لیکن اس بارے میں مصدقہ تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاکستان بحریہ کے ایک افسر کیپٹن ندیم کو اُس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں کیپٹن ندیم کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی تھیں۔
کراچی میں اس سے قبل بھی پاکستان بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
2011ء میں نیوی کے اہلکاروں اور دیگر ملازمین کو لے جانے والی بسوں پر مختلف اوقات اور مقامات پر بم سے حملے کیے گئے۔
کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کئی مہینوں سے کارروائیاں جاری ہیں جس میں حکام کے مطابق بڑی تعداد میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔