رسائی کے لنکس

کراچی کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


زلزہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں منگل کی صبح کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے خاص کر گلستان جوہر، گلشن اقبال اور اطرافی علاقوں میں جہاں کے مکین خوف کے سبب گھروں سے باہر نکل آئے ۔

بعض علاقوں میں گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کراچی میں 12کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔

XS
SM
MD
LG