رسائی کے لنکس

کراچی میں سعودی قونصل خانے پر کریکرز سے حملہ


29 Ocak günü Nazare Qualifica kuruluşu tarafından yayınlanan fotoğrafta, Amerikalı sörfçü Garrett McNamara Nazare, Portekiz'de Praia do Norte kumsalında dev bir dalganın üstünde, 28 Ocak 2013.
29 Ocak günü Nazare Qualifica kuruluşu tarafından yayınlanan fotoğrafta, Amerikalı sörfçü Garrett McNamara Nazare, Portekiz'de Praia do Norte kumsalında dev bir dalganın üstünde, 28 Ocak 2013.

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکرز کا حملہ کیا گیا ہے تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقہ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع سعودی قونصل خانے پر بدھ کی سہ پہر موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی جانب سے دو کریکرز پھینکے گئے جن میں سے ایک قونصل خانے کی بیرونی کیاری جبکہ دوسرا حفاظتی دیوار پر لگا۔

پولیس کے مطابق کریکر پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قونصل خانے کے حفاظتی عملے کی جانب سے فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ سعودی قونصل خانے پر کریکر حملے کے بعد شہر میں موجود دیگر ممالک کے قونصل خانوں اور دیگر اہم عمارات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG