رسائی کے لنکس

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، 5 افراد قتل


ہفتے کے روز بھی شہر میں پُرتشدد کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی اسکول کے پرنسپل اور وکیل سمیت 5 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے سب سے اہم اور بڑے شہر کراچی میں ہفتے کے روز بھی موت کا رقص جاری رہا۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ایک اسکول پرنسپل اور وکیل سمیت 5 افراد کو موت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

میٹروول کے علاقے میں نجی اسکول کے پرنسپل کو گولیوں سے بھون کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کا موقف ہے کہ پرنسپل کے قتل کے پیچھے دراصل بھتّے کا مطالبہ کار فرما ہے۔ پرنسل کو کئی روز سے بھتّے کی پرچیاں موصول ہو رہی تھیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ حماد ادریس کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ حماد سمیت ان کا ڈرائیور بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں ایڈوکیٹ کے قتل کے واقعے کے بعد وکلاء برادری نے احتجاجاً عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاون اور انڈہ موڑ پر بھی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو ئے۔
XS
SM
MD
LG