رسائی کے لنکس

'بیلون ڈی اور' ایوارڈ فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزما کے نام

'بیلون ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ میں پولینڈ کے رابرٹ لیون دوفسکی، سینیگال کے ساڈیو مینے اور بیلجیئم کے کیون دی بروائن کے درمیان مقابلہ تھا۔
'بیلون ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ میں پولینڈ کے رابرٹ لیون دوفسکی، سینیگال کے ساڈیو مینے اور بیلجیئم کے کیون دی بروائن کے درمیان مقابلہ تھا۔

ریال میڈرڈ اور فرانس کے فارورڈر کریم بنزما نے دنیائے فٹ بال کے اہم ترین ایوارڈ 'بیلون ڈی اور' اپنے نام کر لیا ہے۔

'بیلن ڈی اور' ایوارڈ ہر سال بہترین فٹ بالر کو دیا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کریم بنزما نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

کریم بنزما نے 22-2021 کے دوران ریال میڈرڈ کو چیمپئن لیگ اور لالیگا کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے 46 میچز میں 44 گول کیے تھے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی سات اور کرسٹیانو رونالڈو پانچ مرتبہ 'بیلون ڈی اور' ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

فرانس کے شہر پیرس کے تھیٹر دو شیٹلیٹ میں 66 ویں 'بیلون ڈی اور' ایوارڈز کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا کے کئی نامور فٹ بالرز نے شرکت کی۔

'بیلون ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ میں پولینڈ کے رابرٹ لیون دوفسکی، سینیگال کے ساڈیو مینے اور بیلجیئم کے کیون دی بروائن کے درمیان مقابلہ تھا۔

کریم بنزما 1998 کے بعد 'بیلون ڈی اور' جیتنے والے دوسرے فرانسیسی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل آخری بار یہ اعزاز سابق فرانسیسی کپتان زین الدین زیدان نے سال 1998 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG