افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستانی وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُنھیں عید الفطر کی مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی حکومت پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پر یقین رکھتی ہے۔
اُنھوں نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر یہ گفتگو ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب عسکریت پسندوں کے سرحد پار حملوں کے باعث دوطرفہ سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔