رسائی کے لنکس

مسافروں سے بھر ی بس دریائے جہلم میں جاگری


مسافروں سے بھر ی بس دریائے جہلم میں جاگری
مسافروں سے بھر ی بس دریائے جہلم میں جاگری

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کومسافروں سے بھری ہوئی ایک بس دریائے جہلم میں جاگری اور حکام نے بتایا ہے کہ بس میں سوار 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ آٹھ زخمی افراد کو بھی امدادی کارکنوں نے ہسپتال پہنچایا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔

دارالحکومت مظفرآباد کے کمشنر فاروق تبسم نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ بس میں 50 سے 60 افراد سوار تھے اور یہ حادثہ گڑی دوپٹہ کے علاقے میں پیش آیا ۔ اُنھوں نے بتایا کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جاچکی ہیں اور”غالب امکان یہی ہے کہ وہ دریائے جہلم میں بہہ گئے ہیں“۔

پاکستانی کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے جس کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آر ہی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور بہت سے افراد بس کی چھت پر بھی سوار تھے۔

XS
SM
MD
LG