رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں ا سکول وین کو حادثہ، 16 بچے ہلاک


دریائے جہلم
دریائے جہلم

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کی صُبح ایک سکول بس گڑھی دوپٹہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریائے جہلم میں جا گری اورخدشہ ہے کہ اس میں سوار 30سے زائد بچوں میں سے اکثر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے بس کے ڈرائیور اور چاربچوں کو زخمی حالت میں پانی سے نکال لیاہے اور 16 بچوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس مظفر آباد غلام اکبر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ کوہالہ اور منگلا تک مقامی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے بچوں کی لاشیں ملنے کی صورت میں اطلاع دیں۔

انھوں نے بتایا کہ بس میں سوار بچے اک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک مسافر بس کے دریا میں گرنے سے 50سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG