رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد کشیدگی


بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک رو ز قبل ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف ہفتے کے روزکرفیو کے نفاذ کے باوجود مظاہر ے ہوئے جن میں اطلاعات کے مطابق پولیس کی مبینہ فائرنگ سے چار مزید افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایک روز قبل بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کشمیر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اورمبینہ طور پر پولیس کی طرف سے ان پر کی جانے والی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور 80زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد حکام نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران بھارتی کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں علیحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں تیز ی آئی ہے اور ان کو روکنے کے لیے حکام کرفیو کا نفاذ بھی کرتے آئے ہیں۔

بھارتی کشمیر میں ان تازہ ہلاکتوں کے بعد گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG