رسائی کے لنکس

کینیا: مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ، 17 افراد ہلاک


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً پانچ بج کر تیس منٹ پر ہوا اور اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

کینیا کے مشرقی علاقے میں واقع گاریسا کاؤنٹی کی ایک یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حملہ آور اطلاعات کے مطابق طالب علموں کے لیے قائم رہائشی ہاسٹلز میں چھپے ہوئے ہیں۔

یہ حملہ جنگجو گروپ الشباب کی کارروائی ہے۔

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی کیمپس سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں کے ساتھ ایمبولینس گاڑیوں کے سائرن کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً پانچ بج کر تیس منٹ پر ہوا اور اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

ابھی تک حملہ آوروں کی تعداد سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

گارسیا کے قصبے میں واقع یونیورسٹی میں 300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق زیادہ تر کینیا کے دوسرے علاقوں سے ہے۔

حکام الشباب کو کئی بڑے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے آئے ہیں جن میں 2013ء میں نیروبی میں ویسٹ گیٹ مال کے تجارتی مرکز اور گزشتہ سال صدارتی محل پر دو بار ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔

اس جنگجو گروپ نے کینیا کی طرف سے صومالیہ میں اپنے فوجی بھیجنے کے ردعمل میں کینیا میں کئی سرکاری اور نجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

XS
SM
MD
LG