رسائی کے لنکس

غزہ کے تنازع کا ذمہ دار خود حماس: کیری


امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ راکٹ حملے جاری رکھ کر، حماس نے اسرائیلی فوج کو ’مزید کارروائی کی دعوت دی ہے‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا ہے۔ اتوار کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 مزید فلسطینی ہلاک ہوئے۔

اتوار کے روز متعدد ٹیلی وژن انٹرویوز میں، اعلیٰ ترین امریکی سفارت کار نے کہا ہے کہ حماس کے شدت پسندوں نےتقریبا ًدو ہفتے سے جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جنگ بندی قبول کرنے سے ’سریحاً‘ انکار کیا ہے، جس میں اب تک غزہ کے کم از کم 425 باسی ہلاک ہوچکے ہیں، جِن میں زیادہ تر تعداد شہریوں کی ہے، جب کہ اسرائیل کی 20 ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں۔

کیری نے اسرائیل کے اپنے دفاع کےحق کی حمایت کی ہے، جب کہ حماس نے یہودی ریاست پر بیشمار میزائل حملے جاری رکھے ہیں، جس نے تین روز قبل اپنی فوجیں غزہ روانہ کر دی ہیں۔

کیری نے کہا کہ راکٹ حملے جاری رکھ کر، حماس نے اسرائیلی فوج کو ’مزید کارروائی کی دعوت دی ہے‘۔

اُنھوں نے غزہ کی صورتِ حال کو ’بدتر‘ قرار دیا، تاہم کہا کہ حماس کو چاہیئے کہ وہ ’اپنی ذمہ داری تسلیم کرے‘۔

حماس نے ہمسایہ ملک، مصر کی طرف سے جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG