رسائی کے لنکس

اورکزئی میں تازہ جھڑپوں میں25طالبان ہلاک


ایک روز قبل اورکزئی سے ملحقہ ایک دوسرے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی سنگلاخ پہاڑیوں پر مشتمل وادی تیراہ میں فضائی حملے کر کے سکیورٹی فورسز نے کم ازکم 45 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے دعویٰ کیا تھا۔

اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی فوج نے لڑاکا طیاروں کی مدد سے اتوار کو ایک تازہ کارروائی کر کے کم از کم 25 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شدت پسندوں کی تین پناہ گاہوں کو نشانہ بنا یا گیا۔

ایک روز قبل اورکزئی سے ملحقہ ایک دوسرے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی سنگلاخ پہاڑیوں پر مشتمل وادی تیراہ میں فضائی حملے کر کے سکیورٹی فورسز نے کم ازکم 45 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے دعویٰ کیا تھا۔ ان جنگجوؤں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرِاسلام سے بتایا گیا ہے جس کا سربراہ منگل باغ حکومت کو انتہائی مطلوب ہے۔ تاہم مقامی قبائل کا دعویٰ ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں عام قبائلی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فضائی کارروائی میں وادی تیراہ کے گاؤ ں دوتوئی میں حمید نامی قبائلی کا گھرطیاروں کی زد میں آگیا۔ کارروائی کے دوران اسی علاقے میں لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور مبینہ عسکریت پسند کمانڈروں کے درمیان محکمہ صحت کے اغواء ہونے والے ایک اہلکار کی رہائی کے لیے بات چیت ہو رہی تھی۔

خیال رہے کہ خیبراور اورکزئی ایجنسی کو ملانے والی وادی تیراہ میں کئی دنوں سے زمینی اور فضائی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے اورکزئی میں مارچ کے وسط سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک تین سو سے زائد طالبان عسکریت پسندوں کو ہلا ک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG