پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مقامی امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق تحصیل باڑہ کے اکا خیل نامی علاقے میں شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب لشکر کے رضا کاروں پر حملہ کیا جس میں دو رضا کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق امن لشکر میں شامل دیگر رضا کاروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس میں ایک شدت پسند مارا گیا۔
دریں اثناء خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سڑک میں نصب بم سے ایک گاڑی ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔