رسائی کے لنکس

انتباہ کے باجود جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں


انتباہ کے باجود جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں
انتباہ کے باجود جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ متنازع سرحد پر پیر کو اپنی معمول کی فوجی مشق کا اہتمام کیا باوجود اس کے کہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں شمالی کوریا نے ردعمل کی دھمکی دے رکھی تھی۔

بھارتی توپ خانہ اور ہیلی کاپٹر بھی ان مشقوں میں استعمال کیے گئے۔

شمالی کوریا کے ریڈیو پر نشر ہونے والے ایک بیان میں خبردار کیا گیا کہ مشق کے دوران کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں فوری جوابی حملہ کیا جائے گا۔

شمالی کوریا نے اگلی سرحد پر واقع پانچ جزیروں کی آبادی کو علاقہ چھوڑنے کی انتباہ بھی کیا تاکہ ممکنہ جوابی کارروائی میں ہونے والی شیلنگ سے بچا جا سکے۔

تاحال شمال کی طرف سے کسی کارروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جنوبی کوریا اور امریکہ رواں ہفتے بحیرہ زرد میں مشترکہ طور پر اینٹی سب میرین مشقیں کر رہے ہیں۔

یہ دونوں اتحادی آئندہ ہفتے سے وسیع پیمانے کی جنگی مشقیں شروع کر رہے ہیں جس میں دونوں ملکوں کے ہزاروں سپاہی حصہ لیں گے۔

جنوبی کوریا، کوریائی جزیرہ نما کے مغربی ساحلوں پر متنازع سرحد کے قریب باقاعدگی سے جنگی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ نومبر 2010ء میں ہونے والی ایک مشق کے نتیجے میں شمالی کوریا کے توپ خانے نے گولہ باری کی جس سے چار جنوبی کوریائی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی فوج کے ایک عہدیداروں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خلاف دھمکیاں معمول کی بات ہیں اس میں پریشانی کی کوئی وجہ نہیں۔

XS
SM
MD
LG