وفاق کے زیر انتظام پاکستان کے قبائلی علاقے میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون میزائل حملے میں کم از کم چار مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اطلاعت کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ کرم ایجنسی میں بغیر پائلٹ کے طیارے سے جمعہ کی شب ہونے والے میزائل حملے میں کئی مشتبہ عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ عسکریت پسندوں کی دو گاڑیوں پر ہوا لیکن اس میں ہلاک ہونے والوں کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی۔
امریکہ کی طرف سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کیے جانے والے ڈرون حملوں میں اب تک بیت اللہ محسود سمیت طالبان اور القاعدہ کے کئی اہم رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگرچہ پاکستان کی حکومت ان کارروائیوں کو اپنی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر امریکہ سے کئی بار احتجاج بھی کر چکی ہے۔