رسائی کے لنکس

کرم : شدت پسندوں کے حملے پانچ قبائلی ہلاک


سکیورٹی فورسز نے کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے
سکیورٹی فورسز نے کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے

قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں مشتبہ طالبان جنگجووٴں کے حملے میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام اور قبائلیوں کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد سے ملحقہ لوئر کرم کے علاقے بل یامین میں پیش آیا۔

کرم ایجنسی میں موجود طالبان شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔ وسطی کرم کے علاقے میں جاری اس فوجی آپریشن کے باعث لگ بھگ نوے ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG