رسائی کے لنکس

امریکہ میں مزدوروں کا قومی دن


لیبر ڈے پریڈ میں موسیقی کا ایک بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ فائل فوٹو
لیبر ڈے پریڈ میں موسیقی کا ایک بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ فائل فوٹو

امریکہ میں پیر کو لیبر ڈے یعنی مزدوروں کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن امریکہ کی قومی معیشت میں کارکنوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس کی ابتدا 1980 کی دہائی کے دوران ہوئی جب پہلی مرتبہ امریکہ میں بندہ مزدور کے اوقات کا احساس کیا جانے لگا۔اُس وقت امریکہ کے مزدور ہفتے میں چھ دن 12 گھنٹے روزانہ کام کرتے تھے جس کیلئے اُنہیں بہت کم اجرت ادا کی جاتی تھی۔ اُس وقت کم عمر بچوں کو بھی کارخانوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ مزدوروں کیلئے نہ تو کوئی طبی سہولتیں موجود تھیں اور نہ ہی کسی اور انداز کی مراعات اُنہیں حاصل تھیں۔

1980 کی دہائی کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں نے یکے بعد دیگرے عام مزدوروں کی خدمات کے اعتراف کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی ابتدا کرنا شروع کی ۔ پھر 28 جون، 1884 کو امریکی کانگریس نے ایک قانونی مسودے کی منظوری دی جس کے تحت ستمبر کے پہلے پیر کو امریکہ میں مزدوروں کیلئے خاص دن منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوں اس دن کو قومی تعطیل قرار دیا گیا۔

سیاحوں کیلئے بگھی چلانے والے لیبر ڈے پریڈ میں۔ فائل فوٹو
سیاحوں کیلئے بگھی چلانے والے لیبر ڈے پریڈ میں۔ فائل فوٹو

حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور دنیاوی معیشت کی عالمگیری کے باعث مزدور انجمنوں کی رکنیت میں بتدریج کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران مزدور انجمنوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی اُس کے نتیجے میں مزدوروں کے حقوق کی پاسداری امریکہ بھر میں نظام کا حصہ بن گئی۔ ان میں اُن کا اجرتی دن 12 گھنٹے سے کم کر کے 8 گھنٹے کر دیا گیا اور چھ کے بجائے اُن سے ہفتے میں پانچ دن کام کیا جانے لگا۔ اب اُن کیلئے ہیلتھ انشورنس اور تنخوا کے ساتھ رخصت کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔

مزدوروں کے قومی دن پر بہت سی ریاستوں میں پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں جس میں مزدور اور اُن کے اہل خانہ خاص طور پر شرکت کرتے ہیں۔

لیبر ڈے امریکہ میں موسم گرما کے خاتمے سے بھی منسلک ہو گیا ہے۔ یوں لیبر ڈے کو رسمی طور پر موسم گرما کا آخری دن تصور کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG