اسلام آباد —
پاکستان میں بم دھماکوں اور جاسوسی کے جرم میں 20 سال سے زائد عرصے سے قید بھارتی شہری سربجیت سنگھ کو ایک قیدی نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سربجیت سنگھ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جمعہ کی شام ایک قیدی نے زخمی کیا جس کے بعد اسے علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیکن سر بجیت کو آنے والے زخموں اور اس کی حالت کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
بھارتی شہری سربجیت کو 1990ء میں پاکستان میں جاسوسی اور بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے سربجیت کو موت کی سزا سنائی تھی۔
اس سزا کے خلاف اُس کی دائر اپیلوں کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔
سربجیت سنگھ اور اس کے خاندان کا موقف رہا ہے کہ وہ غلطی سے پاکستان میں داخل ہو گیا تھا ۔