رسائی کے لنکس

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے نو کان کن ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم نو مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ تقریباً 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں مزدور ماربل کی کان میں کام کر رہے تھے جب کان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان میں کام کرنے والے 30 سے زائد کان کن ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اب تک کان میں پھنسے نو کان کنوں کی لاشیں اور دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا ہے۔ متعدد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ دو زخمیوں کو ریسکیو کر کے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG