رسائی کے لنکس

آنجہانی بش کی میت کیپٹل ہل میں آخری دیدار کے لیے رکھ دی گئی


سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جسدِ خاکی ایئرفورس ون میں واشنگٹن لایا گیا
سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جسدِ خاکی ایئرفورس ون میں واشنگٹن لایا گیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز صدر جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ہو گا۔ اِنہیں ریاست ٹیکساس میں ان کی صدارتی لائیبریری میں دفنایا جائے گا۔ حکومت نے بدھ کے دن کو یوم سوگ قرار دیا۔

صدر جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں۔ اِنہیں ریاست ٹیکساس میں ان کی اہلیہ کے پہلو میں ذاتی صدارتی لائبریری میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جبکہ بدھ کے روز بش کے انتقال کا سوگ منانے کےلیے امریکہ کی وفاقی حکومت بند رہے گی۔

پیر کے روز سے امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کی میت کو ایک تابوت میں آخری دیدار کیلئے کیپیٹل عمارت کے روٹندا ہال میں رکھا گیا ہے، جہاں امریکی عوام اپنے اکتالیسویں صدر کا آخری دیدار کریں گے۔

بدھ کی دوپہر تک امریکی عوام اور معززین آنجہانی صدر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ صدر بش جمعہ کی رات ریاست ٹیکساس میں طویل علالت کے بعد چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صدر بش کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بش خاندان سے ملنے کے مشتاق ہیں تاکہ انجہانی صدر کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

آنجہانی صدر کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے پانچ دسمبر یعنی بدھ کے دن کو یوم سوگ قرار دیا ہے اور صدر صاحب اور خاتون اول واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھیڈرل میں آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG