رسائی کے لنکس

بلوچستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ ہفتے کو ہوگی


فائل
فائل

پولنگ ہفتہ 7دسمبر کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں

کراچی .... بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مہم جمعرات کی رات 12بجے ختم ہوگئی۔

پولنگ ہفتہ 7دسمبر کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سدرن کمانڈ کوئٹہ میں آئی ایس پی آر کے ترجمان نے جمعرات کو صوبے میں بلدیاتی کے حوالے سے ایک بریفنگ میں بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 6 ڈویژنز میں 54 ہزار 446 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ان میں پاک فوج کے 5325 ،ایف سی کے 16312، لیویز کے 11487ا ور بلوچستان کانسٹیبلری کے 2000 اہلکار شامل ہیں جبکہ سیکورٹی کی غرض سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہے گی۔

ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں فورسز کی تعیناتی اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر گیارہ، گیارہ اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 5 ایف سی اور 6پولیس اہلکارہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خاران، نوشکی، واشک، پنجگور، تربت اور خضدار میں بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG