لبنان کے دارالحکومت میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکا حزب اللہ کے جنگجوؤں کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں ہوا۔ رواں ماہ کے اوائل میں اسی علاقے میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حزب اللہ کے جنگجو پڑوسی ملک شام میں صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
بظاہر اسی کشیدگی سے جڑے واقعات میں لبنان میں حالیہ ہفتوں میں بم دھماکے اور مسلح تصادم ہوئے جس کی وجہ سے ملک میں شیعہ اور سنی آبادی کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ بم دھماکے کے بعد حزب اللہ کے ٹیلی ویژن چینل المنار پر دکھائے جانے والے مناظر میں بم حملے کے مقام سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔