رسائی کے لنکس

داعش کے ساتھ لڑائی میں تین لبنانی فوجی ہلاک


تصویر میں ایک لبنانی ٹینک داعش کی ایک پناہ گاہ پر گولہ داغ رہا ہے۔ 20 اگست 2017
تصویر میں ایک لبنانی ٹینک داعش کی ایک پناہ گاہ پر گولہ داغ رہا ہے۔ 20 اگست 2017

شام کی سرحد کے ساتھ داعش کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کے لیے شروع کی جانے والی کارروائی کے دوران تین لبنانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں کی جانب بڑھنے والی ایک بکتر بند گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ داعش کے خلاف لبنان کی طرف سے شروع کی جانے والی سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جورد ارسل کے الجسا چوراہے پر ایک فوجی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ہلاکتوں کا اعلان فوجی کارروائی شروع ہونے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق شام نے اپنی اتحادی لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی مدد سے دعش کو اپنے ملک کی سرحد کی جانب سے دور دھکیل دیا ہے۔

داعش نے سن 2014 میں بحیرہ روم کے کنارے پر واقع اس چھوٹے سے ملک کے کچھ حصوں پر کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG