رسائی کے لنکس

معمرقذافی کی تدفین میں تاخیر پر سوالات


معمرقذافی کی تدفین میں تاخیر پر سوالات
معمرقذافی کی تدفین میں تاخیر پر سوالات

سابق صدر معمر قذافی کی ابھی تک تدفین نہیں ہوسکی ہے جب کہ دوسری جانب اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ سوال اٹھارہی ہیں کہ وہ کن حالات میں ہلاک ہوئے تھے۔

لیبیا کی عبوری حکومت کے عہدے داروں کے درمیان قذافی کی نعش کے سلسلے میں بحث جاری ہے۔ خبررساں ادارے روئیٹرز نے کہاہے کہ نعش کو اس کے بارے میں فیصلے تک کے لیے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔

قذافی کو جمعرات کے روز ان کے آبائی قصبے سرت میں قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے ان کے وفاداروں کے ساتھ لڑائی کے بعد نکاسی آب کے ایک پائپ کے اندر سے پکڑ کر ہلاک کردیا تھا۔

قذافی کی ہلاکت سے کچھ ہی دیر پہلے موبائل فون کے ذریعے بنائی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ این ٹی سی کے جنگجو زخمی قذافی کو لے جارہے ہیں اور ان کے زخموں سے خون بہہ رہاہے۔بعد کی تصویروں میں ان کی نعش نظر آرہی ہے جس میں ان کے سر پر بظاہر گولیوں کے زخم ہیں۔

غیر یقینی حالات میں ان کی ہلاکت نے اس سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمے کا امکان پیدا کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان روپرٹ کول ول نے جمعے کے روز کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ قذافی کی ہلاکت کن حالات میں ہوئی اور ان کی ہلاکت سے متعلق ویڈیوز پریشان کن ہیں۔

XS
SM
MD
LG