رسائی کے لنکس

قذافی کے بیٹے کی ہمسایہ ملک بھاگ نکلنے کی کوشش


قذافی کے بیٹے کی ہمسایہ ملک بھاگ نکلنے کی کوشش
قذافی کے بیٹے کی ہمسایہ ملک بھاگ نکلنے کی کوشش

جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے سیف الاسلام قذافی پر انسانیت کے خلاف جرائم کےارتکاب کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اُن پر اپنے والد کی حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران احتجاج کرنے والے شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے

جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ مذاکرات کارلیبیا کے مرحوم لیڈر معمر قذافی کے مفرور بیٹے سے رابطے میں ہیں، تاکہ عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمے کا سامنے کرنےکے معاملے پر بات کی جا سکے۔

ہفتے کو استغاثے سے متعلق عدالت کےایک عہدے دار، لوئی مورینو اوکمپو نے بتایا کہ کورٹ کو پتا چلا ہے کہ کرائے کے فوجی کسی افریقی ملک کی طرف بھاگ نکلنے میں سیف الاسلام قذافی کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

مورینو اوکمپو نے بتایا کہ اُن کا دفتر اُس طیارے کو روکنے کے احکامات جاری کر سکتا ہے جو اُُنھیں کسی دوسرے ملک لے جانے کی کوشش میں ہے۔ حالیہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سیف الاسلام سحرا سے ہوتے ہوئے ایک ہمسایہ ملک کی طرف سفر کرنا چاہتا ہے۔

آئی سی سی نے سیف الاسلام قذافی پر انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اُن پر اپنے والد کی حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران احتجاج کرنے والے شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

ہفتے کو رائٹرز خبر رساں ادراے نے مورینو اوکمپو کے حوالے سے خبرمیں کہا ہے کہ سیف الاسلام نے ثالثوں کو بتایا کہ وہ بے گناہ ہیں۔

ایک اورخبر کے مطابق پیر کے دِن سے نیٹو لیبیا میں اپنا سات ماہ سے جاری فضائی مشن بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG